Pak Urdu Installer performs all steps automatically without Windows CD i.e. activates Urdu, Arabic, Persian, Sindhi, Pashto, Balochi and other right hand languages support, installs Urdu keyboard layout and installs necessary Urdu Fonts. After installing Pak Urdu Installer, your computer will support complete Urdu then you can easily read and write urdu at any place.
کمپیوٹر اور انٹر نیٹ پر ہر جگہ اردو لکھنا اب ہوا نہایت ہی آسان!
اردو لکھنے کیلئے فزیکل اردو کی بورڈ کی اب ضرورت نہیں۔ بلکہ آپ صرف"پاک اردو انسٹالر" انسٹال کر کے ہی اپنے پرسنل کمپیوٹر پر ہر جگہ , انٹرنیٹ اور مختلف سافٹ ویئر میں اردو لکھیں۔ مزید تفصیل درج ذیل ہے:
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے وہاں پر اردو بھی لکھی جا سکتی ہے۔ حتٰی کہ ای میل ، چیٹ اور کسی بھی فائلیا فولڈ ر کا نام بھی اردو میں لکھ سکتے ہیں۔"پاک اردو انسٹالر" سے کمپیوٹر میں اردو انسٹال ہو جاتی ہے جس کو کوئی بھی آپریٹنگ سسٹم چاہے وہ ونڈوز ایکس پی ہو کہ جدید ترین ونڈوز11 کا کوئی بھی ورژن سب کے سب سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔
"پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر لیں ۔ اسے انسٹال کرنے کے بعد اپنے پرسنل کمپیوٹر کو ری سٹارٹ کریں۔ ری سٹارٹ کرنے پر اپنے کمپیوٹر کی "ٹاسک بار" میں موجود "لینگوئج بار" آپشن پر کلک کریں۔ جیسے ہی آپ اس پر کلک کریں گے وہ آپ کو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو کا آپشن بھی دینے لگ جائے گا۔اردو کا آپشن سلیکٹ کرنے کے بعد آپ اپنے کمپیوٹرمیں کسی بھی جگہ مثال کے طور پر فائل کے نام، فولڈ کے نام یا مائیکروسافٹ آفس کے کسی بھی پروگرام میں اردو لکھ سکتے ہیں اور اردو فونٹس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
لینگوئج تبدیل کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے کی بورڈ سے SHIFT+ALT شارٹ کٹ یا پھر WINDOWS KEY+SPACE BAR شارٹ کٹ کیز استعمال کرسکتے ہیں ۔ جیسے ہی لینگوئج تبدیل ہوگی آپ کے ٹاسک بار میں انتہائی دائیں جانب (وقت کے ساتھ) "ار" کے الفاظ لکھے ہوئے ظاہر ہوتے ہیں جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ آپ اب اپنے سسٹم پر ہر جگہ اردو استعمال کرسکتےہیں۔لینگوئج بار کیلئے مندرجہ ذیل سکرین شاٹ ملاحظہ فرمائیں:
یاد رہے کہ کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے لیے کسی بھی فزیکل کی بورڈ کی ہرگز ضرورت نہیں ہوتی بلکہ آپ اپنے کمپیوٹر میں "پاک اردو انسٹالر " انسٹال کرنے کے بعد باآسانی اردو لکھ سکتےہیں۔صارفین کی آسانی کیلئے تمام اردو حروف اپنی اپنی آواز کی ترتیب سے رکھے گئے ہیں جیسا کے A کا بٹن دبانے سے "ا" آتا ہے اور B کا بٹن دبانے سے "ب" آتا ہے اسی طرح تمام اردو حروف تہجی اپنی اپنی آواز کے مطابق انگریزی الفابیٹس پر ترتیب دیے گئے ہیں۔ آپ کو کوئی خاص اردو فزیکل یا ورچوئل کی بورڈ لگانے کی ہرگز ضرورت نہیں۔
عام طور پر انٹرنیٹ اور دیگر جگہوں پر اردو کے تین فونٹس سب سے زیادہ استعمال ہوتے ہیں جن میں "جمیل اردو نوری نستعلیق"، "کرلپ کا"،"اردو ویب نسخ" اور "بی بی سی اردو کا اردو نسخ ایشیاء ٹائپ" فونٹس شامل ہیں ۔ یہ تمام فونٹس پاک اردو انسٹالر میں شامل کیے گئے ہیں۔
"پاک اردو انسٹالر " ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں پرنیچے دیئے گئے Download بٹن کلک کریں:۔
پاک اردو انسٹالر ونڈوز سی ڈی کے بغیر تمام مراحل خود بخود انجام دیتا ہے یعنی اردو لینگویج سپورٹ کو فعال کرتا ہے، اردو کی بورڈ لے آؤٹ کو انسٹال کرتا ہے اور ضروری اردو فونٹس انسٹال کرتا ہے۔ پاک اردو انسٹالر انسٹال کرنے کے بعد آپ کا کمپیوٹر مکمل اردو کو سپورٹ کرے گا پھر آپ کسی بھی جگہ پر آسانی سے اردو پڑھ اور لکھ سکتے ہیں۔
اردو کی بورڈ(PAK Urdu Keyboard):
2 Comments
good job. its great to install this freeware so easily. excellent the team!
ReplyDeletesmooth and easy way to install .
ReplyDeletePlease do comment your suggestions, questions and feedback.